الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص درس قرآن کو لازم نہ سمجھے اس کی امامت!

سوال

ایک امام مسجد نے ایک گروہ کے سامنے یہ الفاظ طنزیہ انداز میں کہے جب کہ ان سے درس قرآن پڑھنے کے لئے کہا گیا کہ درس قرآن پڑھنا کوئی سنت فرض ہے، از روئے شریعت ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ اور کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے؟ نیز امام صاحب پر توبہ لازم ہے یا نہیں؟

جواب

محض اس کہنے کی وجہ سے اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا ممنوع نہیں ہے بلکہ جائز ہے رساله تفسیر درس قرآن مفید مضامین پر مشتمل ہوتا ہے لیکن اس کا مخصوص طور پر پڑھنا فرض یا سنت نہیں، ضروری مضامین دیگر کتب ورسائل میں بھی موجود ہیں جس کو جس کتاب سے مناسبت ہو وہ کتاب پڑھ سکتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو