امام اور مقتدی کے درمیان فاصلہ کتنا
سوال
ایک لمبی چوڑی مسجد ہے جمعہ کی نماز سے پہلے تیز بارش ہونے لگی لوگ صحن مسجد کو (جس میں سات آٹھ صفیں ہوتی ہیں) چھوڑ کر دو منزلہ مدرسہ میں جا کر نیچے اوپر نماز پڑھنے لگے بیچ میں یہ جگہ خالی رہی، دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان لوگوں کی نماز جنہوں نے مدرسہ کے اوپر نیچے پڑھی ہیں ہوئی یا نہیں؟
جواب
اگر دو تین صف کا فاصلہ درمیان میں خالی نہیں تو نماز ہوگئی یجوز اقتداء جار المسجد بامام المسجد وهو في بيته اذا لم يكن بينه وبين المسجد طريق عام الخ. فتاوی عالمگیری ص ۴۶ ج ۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔