نابالغ کا صف اول میں کھڑا ہونا
سوال
جمعہ اور عیدین کی نماز میں نابالغ صف اول میں کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
نابالغ اگر متعدد ہوں تو مسنون یہ ہے کہ ان کی علیحدہ صف مردوں کے پیچھے کی جاوے اگر ایک ہوتو بالغین ہی کی صف میں کھڑا ہو جاوے يصف الرجال ثم الصبيان ظاهره تعددهم فلو واحداً دخل الصف اھ در مختار۔ اس حکم میں صلوۃ خمسہ یا جمعہ یا عیدین کی کہیں تخصیص نہیں دیکھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔