الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس شخص کے منہ میں تعفن ہو اس سے جماعت ساقط ہے

سوال

زید کے منہ سے اس قدر تعفن نکل رہا ہے کہ اس کے پاس کھڑا ہونا مشکل ہے تو ایسا شخص مسجد میں جماعت میں شریک ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہوسکتا تو گھر پر اس کو مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

جواب

رد المحتار میں لکھا ہے کہ جس شخص کے منہ میں ایسا تعفن ہو کہ دوسروں کو اذیت ہوتی ہے اور نمازی پاس کھڑے ہونے سے پریشان ہوتے ہیں تو ایسے شخص سے جماعت ساقط ہے اس کو چاہئے کہ مسجد میں نہ جائے مکان پر نماز پڑھے۔ چونکہ وہ شرعی حکم کی بناء پر مسجد جانے سے روک دیا گیا اس لئے وہ اجر سے محروم نہیں رہے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو