تیمارداری کی وجہ سے ترک جماعت
سوال
مریض کے دائمی تیماردار کے لئے جماعت کی رخصت ہے کیا؟ اگر ایسا ہے تو نمازوں کو اکٹھا پڑھنا کیسا ہے؟ مثلاً ظہر وعصر اکٹھا پڑھنا اور مغرب وعشاء اکٹھا پڑھنا، خصوصاً ہسپتال وغیرہ میں کہ جہاں اسباب بآسانی مہیا نہ ہوں؟
جواب
اگر مریض کے پاس رہنا ضروری ہو اور کوئی دوسرا تیمار دار نہ ہو تو ترک جماعت کی گنجائش ہے۔ اس کی بھی اجازت ہے کہ ظہر آخر وقت میں پڑھے اور عصر اول وقت میں۔ مغرب آخر وقت میں پڑھے اور عشاء اول وقت میں۔ لیکن ہر نماز کو اس کے ہی وقت میں پڑھے۔ نہ فوت کر کے قضا کرے، نہ وقت شروع ہونے سے پہلے پڑھے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔