الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دو شریک تجارت کا یکے بعد دیگرے مسجد میں جا کر نماز مغرب ادا کرنا

سوال

دو شخص شریک تجارت ہیں۔ جب مغرب کا وقت ہوتا ہے تو ایک شریک نماز پڑھنے مسجد چلا جاتا ہے اور دوسرا شریک دوکان پر رہتا ہے۔ جب پہلا شریک جماعت سے نماز پڑھ کر آتا ہے اور دوکان پر رہتا ہے، تو دوسرا شریک نماز پڑھنے جاتا ہے، اس کو نماز پڑھتے وقت نماز کا آخری وقت ہو جاتا ہے، ہر روز عادہ ایسا ہی کیا کرتا ہے۔ اس کی نماز کا کیا حال ہے؟ اس کی نماز درست ہو جاتی ہے یا نہیں؟

جواب

اعلیٰ بات یہ ہے کہ ہر نماز باجماعت مسجد میں جاکر تکبیر اولیٰ سے شریک ہو کر ادا کی جائے۔ مغرب کی نماز اتنی تاخیر سے مسجد میں جا کر پڑھنا کہ ستاروں کا ہجوم ہو کر آخر وقت ہو جائے، اس سے بہتر ہے کہ کسی کو ساتھ ملا کر دوکان پر وقت مستحب میں ہی جماعت کرلی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو