جماعت سے پہلے تجارتی دھندوں میں لگنا
سوال
الحمد للہ میں ظہر، عصر، مغرب، عشا کی نماز جماعت سے پڑھتا ہوں، لیکن میں پھیری کرتا ہوں، اور میرا معمول یہ ہے کہ میں جہاں پھیری کرتا ہوں، وہ پوناسٹی سے پانچ میل باہر ہے، وہاں صبح صادق سے پہلے پہنچ جاتا ہوں اور اذان کے بعد جماعت سے پہلے سنت فرض پڑھ کر اپنی پھیری کو چلا جاتا ہوں، کیونکہ اگر میں جماعت کا انتظار کروں تو جو میری ڈیوٹی والے گاہک ہیں وہ چلے جاتے ہیں، اور دوسرے پھیری والے میرے سے پہلے دھندا شروع کر دیتے ہیں، تو کیا میں اس وعید میں داخل ہوں، کہ جو اذان سنکر مسجد سے نکل جائے، کیا میرے لئے یہ بہتر ہے کہ وقت…
جواب
صبح صادق سے پہلے اپنی بیوپار کی جگہ پہنچ جانے میں حرج نہیں، پھر اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ آپ مسجد میں فجر کی نماز باجماعت ادا کریں، جس کا حق آپ مسجد میں ادا کریں گے، وہ آپ کے بیوپار کو اس کی وجہ سے فیل نہیں ہونے دے گا، جس قدر آمدنی آپ کو اس بیوپار سے ہوتی ہے، اس سے کہیں زیادہ نماز با جماعت کا اجر ہے جو پیسہ آپ کے مقدر کا ہے، وہ آپ کو مل کر رہے گا، انتظار جماعت کی وجہ سے وہ ہرگز ضائع…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔