الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز فجر سے پہلے نمازیوں کو بیدار کرنے کیلئے قرآن کریم اور مناجات پڑھنا

سوال

ہمارے قصبہ کی مسجد میں روزانہ فجر کی اذان کے بعد ایک یا دو رکوع پڑھتے ہیں، اس کے بعد نظم پڑھتے ہیں، جماعت ہونے سے دس پندرہ منٹ پہلے رک جاتے ہیں، اس نیت سے کہ لوگوں کو فجر کی نماز جماعت سے مل جائے، کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟

جواب

یہ پڑھنا غالبا ریڈیو اور لاؤڈ اسپیکر پر ہوتا ہوگا، ایسے وقت پر کچھ لوگ سورہے ہونگے، کچھ ضرورت میں مشغول ہونگے، قرآن پاک کی طرف توجہ دینے سے قاصر ہونگے، اس لئے اس کو ترک کیا جائے، ویسے ہی نماز کے واسطے بلانے کے لئے شریعت نے اذان تجویز کی ہے، ریڈیو اور لاؤڈ اسپیکر پر قرآن پاک اور نظم پڑھنا تجویز نہیں کیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو