قضا نماز کے لئے اذان واقامت کا حکم
سوال
میں قضا نماز کبھی گھر پر پڑھتا ہوں کبھی مسجد میں؟ مسجد میں قضا نماز اکثر جماعت کے بعد ادا کرتا ہوں اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا مجھے گھر پر قضا نماز کیلئے اذان واقامت دونوں کہنا ہے یا نہیں؟ اور مسجد میں کیا اذان واقامت بھی کہنی ہے یا نہیں اور اگر اذان واقامت کہنی ضروری ہے تو آہستہ کہنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
قضاء نماز اس طرح پڑھنی چاہئے کہ کسی کو علم نہ ہو کہ یہ قضاء نماز پڑھ رہے ہیں، اسلئے مسجد میں فجر نماز کے بعد اور عصر نماز کے بعد نہ پڑھیں جب مسجد میں قضاء نماز پڑھتے ہیں تو وہاں اذان واقامت ہوتی ہی ہے اور مکان پر جب پڑھتے ہیں تو وہاں مسجد کی اذان کافی سمجھی جاتی ہے، اگر اذان واقامت کی نوبت آئے تو آہستہ آہستہ کہیں تا کہ دوسروں کو اشتباہ نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔