اذان کے بعد مسجد سے نکلنا
سوال
اگر کسی شخص کے مسجد میں ہوتے ہوئے اذان پڑھی جائے اب اگر اذان کے بعد وہ شخص دوسری مسجد میں جا کر نماز پڑھنا چاہے شرعاً کیا حکم ہے؟ اذان کے بعد بلاضرورت دوسری مسجد میں جا کر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر اس شخص پر دوسری مسجد کی جماعت کا توقف ہے کہ اگر یہ نہ جائے تو وہاں جماعت نہ ہو تب اس کو دوسری جگہ جا کر نماز پڑھنا مکروہ نہیں وہیں جا کر نماز پڑھے۔ اگر اس پر توقف نہیں تو ایسی حالت میں مسجد سے نکلنا بلاضرورت مکروہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔