اذان یا در میان نماز میں بجلی چلی جائے تو تکمیل کا طریقہ
سوال
لاؤڈ اسپیکر کی مشین بالکل ملحق ایک کمرہ میں رکھی ہوئی ہے، اسی میں کھڑے ہو کر اذان کہی جاتی ہے، کبھی کبھی درمیان اذان لائٹ غائب ہو جاتی ہے، تو ایسی صورت میں کمرہ سے باہر آ کر بقیہ اذان پوری کی جائے، یا کمرہ میں اور پھر کمرہ سے باہر آکر پوری اذان کا اعادہ کیا جائے، از روئے شرع فرمائیں؟
جواب
ایسی صورت میں کمرہ سے باہر آکر پوری اذان مستقل کہی جائے، تاکہ سب لوگ اس کو پورے طور پر سن لیں اور کوئی اشتباہ نہ ر ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔