الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بجلی چلی جانے کی وجہ سے دوبارہ اذان

سوال

مسجد میں اذان مائک سے شروع ہوتے ہی بجلی چلی گئی، مگر موذن نے اذان بلا مائک ہی پڑھ دی، ایک صاحب نے کہا کہ محلہ کی عورتیں اذان مسجد کے انتظار میں ہو نگیں، لہذا اذان دوبارہ مسجد کے باہر پڑھ دی جائے، کیونکہ پہلی اذان حجرہ میں ہوئی ہے، آواز مسجد کے دروازہ تک نہیں پہنچی ہے، کچھ لوگوں نے دوسری اذان کو منع کیا اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

اگر اس اذان کی خبر سب کو ہو گئی اور بجلی کے بھاگ جانے سے پوری اذان کی آواز نہیں پہنچ سکی تو یہ بھی کافی ہے دوسری اذان کی ضرورت نہیں، تاہم اگر دوسری اذان بھی پڑھ دی جائے، تب بھی کوئی گناہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو