الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس کی آواز ضعیف ہو اور اس کو اذان کہنے کا شوق ہو تو اس کی کیا صورت ہے

سوال

ایک بوڑھا شخص ہے وہ مسجد میں پہلے چلا آتا ہے، اور وہ اپنے گھر سے بے فکر ہے، اذان پڑھنے کا شوق ہے، لیکن اس کی آواز جاتی رہتی ہے، اگر کوئی اور اذان پڑھتا ہے، تو اس کو برا محسوس کرتا ہے، اور منع کرتا ہے، کہ تم اذان مت پڑھو میں اس کی خدمت کرتا ہوں، میں ہی اذان پڑھونگا، لڑنے کو تیار ہو جاتا ہے، اس کو اس حالت میں اذان وتکبیر کا ثواب ملتا ہے یا نہیں؟

جواب

اذان کا ثواب تو اس کو بھی ملتا ہے، اگر اس کی آواز اہل محلہ تک نہیں پہنچتی، تو دوسرے آدمی کا بھی انتظام کیا جاسکتا ہے، اس ضعیف آدمی کو اذان سے منع نہیں کیا جا سکتا ہے اور منع کرنے سے باز نہیں آتا تو اس کی اذان کے بعد دوسرا شخص پڑھ دیا کرے، اس سے آواز بھی باہر تک پہنچ جائے گی اور ضعیف کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو