نماز جمعہ مسجد میں ہوتی ہے اور اذان مدرسہ کے اسپیکر سے دی جاتی ہے
سوال
ہمارے یہاں مدرسہ میں اسپیکر ہے اس میں پنجوقتہ اذانیں دی جاتی ہیں، اور اذان جمعہ بھی مدرسہ میں اسپیکر میں دی جاتی ہے، اور مسجد میں بغیر اسپیکر کے اذان دی جاتی ہے، مدرسہ کے اسپیکر کی آواز سن کر لوگ اپنے کھیتوں سے نماز جمعہ صحیح وقت پر ادا کر لیتے ہیں، مدرسہ میں نماز جمعہ نہیں ہوتی، مدرسہ گاؤں کے کنارے پر ہے، مسجد اور مدرسہ کا فاصلہ تقریباً ایک فرلانگ ہے، براہ کرم تحریر فرمائیں، کہ مدرسہ میں اذان جمعہ دینی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جب مدرسہ میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جاتی تو وہاں اذان جمعہ کی ضرورت نہیں مسجد کے آس پاس ہی اسپیکر سے اذان دی جائے تو مناسب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔