الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اذان سن کر کتے کا رونا

سوال

یہاں سے قریب ایک بستی ہے موضع سپناوت وہاں ایک مسجد ہے۔ ایک صاحب عرصہ سے وہاں اذان دیتے ہیں تقریبا پندرہ بیس دن سے جب اذان ہوتی ہے تو گاؤں کے کتے روتے ہیں، اور گیدڑ بھی بولتے ہیں اس کی وجہ سے نمازی لوگ بہت متغیر ہیں، اور اس کو خرابی پر محمول کرتے ہیں اور آپ سے یہ دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ اس میں کوئی شرعی قباحت تو نہیں ہے، میں نے ان کو سمجھایا مگر وہ مطمئن نہیں ہوئے۔

جواب

اذان سن کر ایک کتا ہمارے مدرسہ کے سامنے ہمیشہ روتا ہے اور چلاتا ہے، اور جگہ بھی ایسا ہوتا ہے یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ اذان سے شیطان بھاگتا ہے۔ بعض دفعہ بعض جانوروں کو بھی نظر آتا ہے اس سے گھبرا کر روتے اور آواز کرتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو