الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شمع معمہ حل کرنے پر انعام

سوال

(۱) آج کل شمع معمہ دہلی سے نکلتا ہے، اس میں شرائط یہ ہیں کہ اس میں ایک خاکہ ایک روپیہ کے حساب سے جتنا چاہو دیدو، اور اس میں شمع معمہ کا ٹوکن ہونا لازمی ہے، اب تمہاری قسمت اگر پہلا انعام یا کوئی انعام ملا آیا یہ روپیہ لینا کیسا ہے، جائز ہے یا نا جائز؟ (الف) اگر جائز ہے تو اس میں کوئی کلام ہی نہیں۔ (ب) مثلاً جب روپیہ نام میں اٹھا جتنا بھی ہو اس کو لے کر کسی غیر مسلم کو دیدیں وہ اس کی ملک ہوگئی، اس کے بعد وہ ہم کو جتنا روپیہ واپس کر دے اس کو اختیار ہے یہ حیلہ کہاں تک صحیح ہے؟ (ج)

جواب

(۱) یہ قمار (جوا) ہے، اس کا لینا جائز نہیں، اس سے ملک ثابت نہیں ہوگی، اس میں کوئی تصرف جائز نہیں ہے کسی کو دینے کا بھی حق نہیں، جس کو دیا جائے اس کی ملک بھی ثابت نہیں ہوگی، پھر اس کے تصرفات بھی درست نہیں ہوں گے، جو شخص اس قدر مجبور ہو کہ جان بچانے کے لئے اس کو مردار کھانے کی اجازت ہو اس کا حکم دوسرا ہے، وہ بقدر ضرورت استعمال کرنے کیلئے مستثنیٰ ہے . (۲)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو