بے پڑھے حدیث کا حوالہ دینا
سوال
جو شخص حدیث نہیں پڑھا ہے اور صرف کسی آدمی سے سنا ہے اور جاہل ہے وہ فوراً گفتگو کے اندر حدیث کا حوالہ دیتا ہے کیسا ہے؟
جواب
اگر کسی کو معلوم ہو کہ یہ حدیث فلاں کتاب میں ہے اور وہ حوالہ دیدے تو اس میں مضائقہ نہیں ہے لیکن حدیث شریف کا بتانا اور اس کی تشریح کرنا بغیر استاد سے پڑھے بسا اوقات غلط اور فتنہ کا سبب بن جاتا ہے اس لئے اس سے احتیاط کرنا چاہئے اہل علم حضرات بھی اس میں احتیاط کرتے ہیں بے علم آدمی تو بہت غلطی کر دیگا اور دوسروں کو غلطی میں مبتلا کرے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔