نابالغ سے ختم کرانا
سوال
ہمارے یہاں گھروں میں ختم شریف کراتے ہیں۔ بہت سے بچے ناپاک کہ جن کو کچھ ناپاکی کی تمیز نہیں ہے وہ بھی پڑھتے ہیں۔ قرآن پاک میں کئی جگہ سجدہ آتا ہے وہ ایک مرتبہ بھی سجدہ نہیں کرتے۔ اس طرح پر ختم کرانا درست ہے یا نہیں؟
جواب
جو بچے نابالغ اور نا سمجھ ہوں ان پر سجدہ تلاوت واجب نہیں۔ جب وہ قرآن کریم پڑھتے ہیں تو ان کو بھی ثواب ملتا ہے، بڑوں کے ذمہ ہے کہ پاکی، ناپاکی کی تمیز سکھائیں۔ میت کو ثواب پہنچانا بہت اچھا ہے اس سے ثواب پہنچانے والے کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور میت کو بھی۔ لیکن جبکہ یہ ثواب پہنچانا شریعت کے موافق ہو یعنی اخلاص کے ساتھ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔