بغیر اجازت شوہر کسی کے بچہ کو دودھ پلانا
سوال
ایک بچہ کی والدہ مرض کی وجہ سے دودھ پلانے سے قاصر ہے والد کو اتنی توفیق بھی نہیں کہ ذاتی پیسے صرف کر کے دودھ پلوا سکے اس صورت میں اس بچہ کے لئے اپنی ہمشیرہ سے دودھ پینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ہمشیرہ اپنے شوہر سے اجازت لے کر اس بچہ کو دودھ پلا دے اور بلا اجازت شوہر دودھ پلانا مکروہ ہے لیکن اگر بھوک کی وجہ سے تڑپتا ہوا اور اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی حالت میں بلا اجازت شوہر بھی دودھ پلانا مکروہ نہیں يكره للمرأة ان ترضع صبياً بلااذن زوجها إلا اذا خافت هلاكه اه رد المحتار
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔