نوید اور دعوت میں فرق
سوال
(۱) ہمارے یہاں کے لوگ” نوید ضروری سمجھتے ہیں، اس کا طریقہ یہ ہے کہ شادی کے موقع پر اپنے تمام رشتہ داروں کو نوید بھیجتے ہیں، وہ رشتہ دار تاریخ مقررہ پر نائی کے ہمراہ چاول، دہی، دھوتی، یا صرف روپیہ لیکر اس شخص کے دروازہ پر حاضر ہوتے ہیں۔ اس سامانِ مذکورہ کو شادی والا اپنے ایک رجسٹر میں درج کر دیتا ہے پھر جب اس کے رشتہ دار کے گھر شادی پڑے تو اس شخص کو ویسا ہی کرنا پڑے گا خواہ سامان یا روپیہ میں زیادتی کر کے لائے یا نہ لائے لیکن لانا پڑے گا جتنا ہو سکے، اگر نہیں لایا تو اس پر لعن طعن کی جاتی ہے۔
جواب
(۱) یہ طریقہ اور اس کا التزام غیر شرعی رسم ہے جس کا ترک کرنا لازم ہے۔ بلاضرورت اور بلاطلب قرض ہے بغیر ادا کئے مطالبہ ذمہ میں باقی رہیگا کسی غریب کی مدد بغیر رسم ونمائش کے اور بغیر اس امید کے کہ یہ ہماری مدد اسی طرح کریگا نیز خوش کرنے کے لئے بلا حاجت بھی ہدیہ کے طور پر دینا مستحسن ہے مگر مذکورہ مسئولہ طریقہ کی یہ صورت نہیں۔ (۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔