جو شادی قرض لیکر کی جائے اس میں شرکت
سوال
زید کی لڑکی جوان ہے۔ زید غریب آدمی ہے جہاں سے بھی بات ہوتی ہے سب کہتے ہیں کہ ہم گھڑی لیں گے، سائیکل لیں گے اور بہت سی چیزیں مانگتے ہیں۔ گھر میں کوئی مرد نہیں رہتا، اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں بدنامی نہ ہو جائے۔ ادھر لڑکی جوان، ادھر غربت مجبوراً زید نے قرض لے کر شادی کر دیا۔ گاؤں کے بہت سے مولوی حضرات زید کے خلاف ہو گئے اور اس شادی میں شرکت کو منع کرتے ہیں۔ اس میں زید کہاں تک خطاوار ہے؟
جواب
اگر اس تقریب میں کوئی خلاف شرع چیز ناچ باجہ وغیرہ نہیں تو محض قرض لینے کی وجہ سے شرکت ممنوع نہیں سب شریک ہو سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔