الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دلہا والوں سے جبراً مٹھائی وروپیہ وصول کرنا

سوال

کسی جگہ شادی کی رسم یہ ہے کہ دلہا اپنے گھر سے مع بارات دلہن کی بستی کی طرف جاتے ہیں۔ راستہ میں جو کئی بستیاں واقع ہوتی ہیں ان کے باشندگان دلہا والوں سے انھیں پکڑ کر مٹھائی وغیرہ لینے کے لئے سخت زور لگاتے ہیں، نہ دینے کی صورت میں پالکی وغیرہ توڑ دینے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ دلہا والے مارے شرم کے مجبوراً ان باشندگاں کو مٹھائی وغیرہ دے کر چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔ ان باشندگان کا کہنا ہے کہ دلہا والوں سے اس قسم کی مٹھائی وغیرہ لینا ہمارا ملکی رسم ورواج ہے۔

جواب

یہ رسم اور نقد ومٹھائی وغیرہ لینا اور جبر کرنا شرعاً ممنوع اور ناجائز ہے۔ لا يحل مال امرأ مسلم الا بطيب نفس منه الحديث. لا يجوز لاحد من المسلمين اخذ مال احد بغير سبب شرعی اه بحر ص ۴۱ ج ۵ ولو أخذ اهل المرأة شيئاً عند التسليم فللزوج ان يسترده لانه رشوة اھ در مختار ص ۵۰۳ ج ۲ شرعی حکم کے مقابلہ میں رسم کی پابندی کرنا اور شرعی حکم کو نہ ماننا سخت گناہ ہے بلکہ یہ مقابلہ بہت خطرناک…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو