جہیز کی نمائش
سوال
موجودہ دور میں جب کہ بد نیتی، بے ایمانی عام ہے۔ اگر سامان جہیز دولہا کے اعزہ واقارب اور بستی کے ثقہ لوگوں کو دکھایا جائے تو کیا حرج ہے؟ تاکہ وقت ضرورت شہادت دے سکیں یا سامان رکھ کر دکھا کر فہرست بنا کر اس پر لڑکے کے دستخط لے لئے جائیں تا کہ طلاق یا نزاع کے وقت وہ لڑکی کے لئے ڈھال بن سکے یا آپ کوئی حل پیش فرمائیں۔
جواب
ان افسوس ناک حالات میں چوراہے پر جہیز لانے اور دکھانے کی ضرورت نہیں۔ فہرست مرتب کر کے خاندان کے بااثر حضرات کے دستخط کرانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔