نکاح غیر کفو میں
سوال
ہندہ بالغہ لڑکی سید یا شیخ اپنے ولی کی عدم موجودگی میں کسی زید جولا ہے یا تیلی وغیرہ کم ذات سے نکاح کر لیتی ہے۔ علم ہونے پر اس نکاح پر ولی نا خوش ہے آیا یہ نکاح درست ہو گا یا نہیں؟
جواب
سید زادی یا کوئی عالی نسب لڑکی (اگر چہ سید نہ ہو بلکہ صدیقی فاروقی شیوخ میں سے ہو) جب اپنا نکاح غیر کفو میں کر لے یعنی ایسے خاندان کے لڑکے سے کرلے جو نسب کے اعتبار سے اس کے برابر نہ ہو بلکہ کم درجہ ہو تو مفتی بہ قول کے مطابق اس کا نکاح جائز نہیں ہوتا۔ ویفتی فی غير الكفو بعدم جوازه اصلاً وهو المختار للفتوى اھ در مختار۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔