سیدہ کا نکاح پٹھان سے
سوال
میری دو خالائیں پٹھان چچا تایا کی دختر ہیں۔ بڑی خالہ مرحومہ رفیع الدین کی بیگم اور دوسری خالہ مرحومہ نواب عبد الرزاق کی بیگم۔ رفیع الدین کی بڑی لڑکی سید متین سے بیاہی گئیں، ان کی ایک دختر نفیسہ پروین ہے۔ عبد الرزاق کی دختر ننھیال میں رحمت اللہ خاں سے بیاہی گئیں، ان کا ایک صاحبزادہ عزیز اللہ خاں ہے۔ کچھ رشتہ دار عزیز اللہ خاں کا رشتہ نفیسہ سے کرنا چاہتے ہیں اور بعض کی رائے ہے کہ سید کی بیٹی پٹھانوں میں نہیں دی جاتی ہے۔ کیونکہ سید کا مرتبہ بڑا ہے۔ آپ کی کیا رائے ہے؟
جواب
اگر پٹھان میں اچھی صفات، اعمال صالحہ، اخلاق فاضلہ موجود ہوں اور سید کی لڑکی اور اس کے ولی پسند کریں تو ایسے پٹھان سے شادی کرنا بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔