الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لڑکی کا لڑکے کو وکیل نکاح بنانا

سوال

محمد ابوالکلام اور ہشمت آرا دونوں آپس میں چچازاد بھائی بہن ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ آپس میں دونوں کی شادی ہو جائے اور دونوں بالغ بھی ہیں۔ تو گھر والوں کی طرف سے نکاح کے بارے میں رکاوٹ کی بنا پر ایک دن دونوں تنہائی میں اکٹھے ہوئے اور ہشمت آرانے ابوالکلام سے کہا کہ میں نے آپ کو اپنا شوہر تسلیم کر لیا اور آپ کو میرے بارے میں کلیہ اختیار ہے کہ آپ جس وقت جیسے چاہیں میرے بارے میں اقدام کر سکتے ہیں آپ کو میں نے اپنی طرف سے ہر کام کا وکیل بنایا مذکورہ باتوں کی بنا پر وکیل ابوالکلام نے چند دن کے بعد اپنے دو مسلمان بالغ…

جواب

جب کہ ہشمت آرانے بالغ ہونے کی حالت میں اپنے چچا زاد بھائی کو نکاح کا اختیار دے کر وکیل بنایا اور اس وکالت پر اس کے چچا زاد بھائی ابوالکلام نے دو گواہوں کی موجودگی میں اس سے اپنا عقد کر لیا اس طرح پر کہ اس کی طرف سے وکیل تھا اور اپنی طرف سے اصیل تو شرعاً نکاح درست ہو گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو