الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح غائب کی صورت

سوال

(۱) زاہد امریکہ میں ہے اور زاہدہ افریقہ میں ہے زاہد امریکہ میں رہتے ہوئے زاہدہ کی عدم موجودگی میں زاہدہ سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔ مجلس نکاح کیسے قائم کی جائے اور جواز کی کیا صورت ہے؟ (۲) دوسرا مسئلہ اس کے برعکس ہے یعنی محمودہ امریکہ میں ہے اور محمود افریقہ میں ہے۔ مجلس نکاح کہاں پر قائم ہوگی؟ ایجاب و قبول کی طرفین میں کیا شکل ہوگی؟

جواب

(۱) زاہد زبانی یا تحریری کسی کو اپنا وکیل بنا دے کہ وہ زاہدہ کو اس کے لئے قبول کرے پھر ایک محفل منعقد کی جائے جس میں زاہدہ یا اس کا ولی یا وکیل موجود ہو اس میں زاہدہ کی طرف سے ایجاب ہو اور زاہد کا وکیل زاہد کے لئے قبول کرے۔ پس نکاح منعقد ہو جائے گا۔ حاضرین مجلس گواہ ہوں گے۔ شامی اور خانیہ میں تفصیل مذکور ہے۔ (۲) اس کی بھی یہی صورت ہے جو (۱)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو