الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وکالت نامه نکاح

سوال

(نقل وکالت نامه) دفتر قضاءت شریعت حیدر آباد آندھرا پردیش میں سردار حامد حسین خاں شاکر ولد میر منور علی خاں صاحب عمر ۲۷ سال پیشہ طالب علم ساکن بالٹی مور میاری لمیٹیڈ اسٹیٹ امریکہ بثبات عقل وہوش وحواس بلا جبر واکراه برضه خود لکھ دیتا ہوں، اس بات پر کہ میں بعض مجبوریوں کی بناء پر حیدر آباد حاضر نہیں ہو سکتا اور اس لئے اپنے جانب سے اپنے حقیقی والد میر منور علی خاں صاحب ابن میر غلام محمد خاں صاحب مرحوم کو ولی مقرر کرتا ہوں تا کہ وہ میرے غیاب میں مراسم عقد انجام دے سکیں۔

جواب

وکالت نامہ کے لئے کسی حکومت کا مصدقہ ہونا ضروری نہیں، صرف اتنا کافی ہے۔ سردار حامد حسین خاں شاکر صاحب کو اس سے انکار نہ ہو۔ نکاح ہندوستان میں ہوا وہیں پر سکہ رائج الوقت لکھا گیا۔ اس لئے کوئی فرق نہیں ہوا وکالت نامہ پر جو گواہ ہیں وہ عقد نکاح کے گواہ نہیں بلکہ وکالت کے گواہ ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو