سوتیلے والد کا کیا ہوا نکاح
سوال
ایک لڑکی جو کہ مراہق تھی۔ اس کے والد کا انتقال لڑکپن میں ہو گیا تھا اور حقیقی چچا موجود تھا۔ اس کی موجودگی میں غیر ولی نے لڑکی سے اجازت لے کر نکاح کر دیا۔ یہ نکاح صحیح ہوا یا نہیں؟ غیر ولی لڑکی کا سوتیلا باپ ہے۔ لڑکی نکاح سے چھ ماہ بعد بالغ ہوگئی۔ اب شوہر کے یہاں جانے سے منع کر رہی ہے۔ فقط
جواب
یہ نکاح چچا کی اجازت پر موقوف تھا، اگر چچا نے نہ اسکی اجازت دی نہ رد کیا، تو یہ اس لڑکی کے بالغہ ہونے کے بعد خود اسکی اجازت پر موقوف ہو گیا۔ اگر اس نے اسکو رد اور نا منظور کر دیا تو یہ نکاح شرعا ختم ہو گیا، اب دوسری جگہ لڑکی کی اجازت سے نکاح کی اجازت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔