نکاح متعہ کے احکام
سوال
اگر کوئی عالم نکاح متعہ کر رہا ہے۔ جانتے ہوئے بھی کہ نکاح مؤقت حرام ہے، پھر اس سے وطی کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس پر حد زنا ثابت ہونی چاہئے پھر اس سے نسب ثابت ہوگا یا نہیں؟ اور منجانب شریعت حد زنا کے علاوہ کوئی دوسرا حکم لگایا جائے گا یا نہیں؟
جواب
نکاح متعہ باطل ہے۔ اس سے عورت حلال نہیں ہوگی اور اس پر نکاح کے شرعی احکام مرتب نہیں ہوں گے۔ حد زنا جاری کرنے کے لئے جو شرائط ہیں، وہ یہاں موجود نہیں ہے اگر ترک تعلقات اصلاح کے لئے مفید ہو تو وہ بھی ایک سزا ہے عالم سے بعید ہے کہ وہ نکاح باطل اور حرام کو اختیار کرے تحقیق ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔