آنٹہ سانٹہ میں نا اتفاقی ہوگئی
سوال
دو نکاح ہوئے آنٹہ سائٹہ میں جس میں چند سال بعد آپس میں نا اتفاقی ہوگئی اور انھوں نے اس کی لڑکی چھوڑ دی اور دوسرے نے بھی اس کی لڑکی کو چھوڑ دیا۔ ایک لڑکی دوبارہ راضی ہو کر اپنے خاوند کے پاس چلی گئی اور دوسری کی دوسری جگہ پر شادی کر دی۔اس لڑکی کے پہلے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے اب اس کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جس لڑکی کے شوہر کا انتقال ہو گیا اس کی عدت چار مہینہ دس روز گذر گئے تو اس کا نکاح دوسری جگہ جائز ہے۔ جولڑکی پھر اپنے شوہر کے پاس چلی گئی اس نے بھی ٹھیک کیا۔ یہ حکم اس وقت ہے کہ دونوں شوہروں نے اپنی اپنی بیوی کو طلاق نہ دی ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔