ایک عورت پر دو شخصوں کا دعوی نکاح
سوال
تجمل علی اور عبدالنور نامی دو شخصوں نے ایک عورت پر زوجیت کا دعویٰ کر کے ہر ایک نے اپنا نکاح پہلے ہونے کے دعوی پر شاہد پیش کیا۔ اس پر عقد کی شہادت طلب کی گئی تو تجمل علی نے ایک وکیل اور ایک شاہد پیش کیا اور دوسرے شاہد نے باوجود طلب کے شہادت دینے سے انکار کیا اور کہا کہ میں ایک مرتبہ پنچایت میں شہادت دے چکا ہوں دوبارہ مقررہ حاکم کے پاس شہادت نہیں دونگا۔ عبدالنور نے ایک وکیل اور ایک شاہد اپنے بہنوئی اور ایک شاہد ان کے باپ کو پیش کیا۔ اور عورت بالغہ ہے۔
جواب
باپ کی شہادت سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے البتہ اگر زوجین میں سے کوئی منکر ہو تو باپ کی شہادت اولاد کی موافقت میں قضاء معتبر نہیں ہوتی۔ صورت مسئولہ میں کوئی منکر نہیں۔ لہذا اس نکاح کو ناجائز نہیں کہا جائے گا عبد النور کا نکاح صحیح ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔