بعض نکاح کے مقر ہوں، بعض منکر، تو کیا کیا جائے؟
سوال
ایک بالغ لڑکا اور ایک بالغ لڑکی دونوں نے چھپ کر نکاح کر لیا ہے۔ اب دونوں کے والدین کو خبر نہیں۔ نکاح کے ایک کاغذ پر وکیل کے دستخط اور دلہا دلہن کے دستخط اور قاضی کے دستخط ہیں۔ ان سبھوں کی موجودگی میں نکاح ہوا ہے۔ جب نکاح کا چرچا ہوا تو بعض لوگوں کی ڈر سے ایک گواہ اور قاضی دونوں انکار کر رہے ہیں کہ نکاح نہیں ہوا ہے اور انکار کرنے والوں کے دستخط بھی ہیں۔ دستخط کر کے بھی انکار کر رہے ہیں۔ ابھی دلہا اور دلہن اور ایک گواہ اور وکیل یہ چاروں کہ رہے ہیں کہ نکاح ہوا ہے۔ اب بتائیے کہ یہ نکاح صحیح ہوا یا نہیں؟
جواب
(۱و۲) اگرلڑکا لڑکی دونوں ہم کفو اور بالغ ہیں اور ایک گواہ اور وکیل کا بیان یہ ہے کہ ہمارے سامنے لڑکے سے یہ کہا گیا کہ یہ لڑکی تمہارے نکاح میں دی اور لڑکے نے یہ کہا کہ میں نے اس کو قبول کیا اور لڑکی بھی اس مجلس میں موجود تھی تو شرعاً یہ نکاح صحیح ہو گیا، کسی سے حلف لینے کی ضرورت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔