الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اشکال بر جواب مذکورہ بالا

سوال

مندرجہ بالا سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوا۔ مزید چند سوالات اسی سے متعلق جو ذہن کو بری طرح کرید رہے ہیں۔ پیش خدمت ہیں براہ کرم واضح طور پر جواب ارسال فرمادیں (۱) لفظ مناسب نہیں (اور شرعاً جائز ہونے میں بڑا فرق ہے۔ میرا مقصود شرعاً جائز نا جائز ہونے میں ہے۔ یہ سب اسی لئے کہ پردہ کا عمل مانع ہوا ہے لہذا اگر صحیح طور پر پردہ کیا جائے تو چھپ چھپا کر دیکھنے کا موقع بھی نہیں مل سکتا ہے اس طرح اگر دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے تو پردہ پر عیب آتا ہے اور اگر پردہ سخت وصیح ہے تو دیکھنا ممکن نہیں۔

جواب

زید جس سے عقد نکاح کرنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ پہلے ایک نظر اس کو دیکھ لے تو اس کی شریعت نے گنجائش دی ہے۔ اگر زید کی کوئی محرم (خالہ، پھوپھی، نانی، دادی، وغیرہ) اپنے مکان پر زید کی منسوبہ کو پردہ کے ساتھ بلا لیں اور زید وہاں کسی کمرہ میں ہو جس کا منسوبہ کو علم نہ ہو اور وہاں سے دیکھ لے تو یہ درست ہے۔ اس صورت پر آپ کے پیش شدہ اشکالات وارد نہیں ہوں گے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو