نکاح سے قبل منسوبہ کو دیکھنا
سوال
اگر کوئی شخص اپنی منکوحہ کو بغیر دیکھے نکاح کرنے پر راضی نہ ہو تو کیا شرعاً اس کی اجازت ہے کہ لڑکی کو دیکھا جائے جواب مع حوالہ جات سے سرفراز فرمائیں۔
جواب
صاف صاف مطالبہ کرنا کہ مجھے دکھاؤ میں خود دیکھوں گا تو مناسب نہیں۔ ہاں کہیں موقع مل جائے چھپ چھپا کر دیکھنے میں مضائقہ نہیں۔ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے عن جابر بن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا خطب أحدكم المرأة فأن أستطاع أن ينظر الى ما يدعوه الى نكاحها فليفعل،ابوداؤد شريف بذل المجهود ص ۳۲۰ ج ۲.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔