ایک ہی امام کا دوجگہ نماز عید پڑھانا
سوال
دو جگہ ہیں اور دونوں کے درمیان چار میل کا فاصلہ ہے، اور ایک امام ہے، اور وہ دوسری جگہ نماز پڑھاتا ہے اور اس جگہ اپنے نائب وغیرہ کو کر دیتا ہے مگر اس کی صورت یہ ہے کہ ایک بستی والے چاند کی خبر سن کر نماز پڑھ لیتے ہیں اور دوسری جگہ والے نہیں پڑھتے ہیں، اور وہی امام دونوں جگہ نماز پڑھاتا ہے، حالانکہ امام روزہ سے ہے، تو کیا اول جماعت والے کی نماز ہوگی، اور اس امام کی نماز ہوگی یا نہیں ہوگی؟ دوسری جماعت والے دوسرے دن نماز پڑھتے ہیں اور وہی امام نماز پڑھاتا ہے تو اس صورت میں ان لوگوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
جب پہلی دفعہ (چاند ہو جانے پر) نماز عید امام نے ایک جگہ پڑھ لی تو دوسرے دن دوسری بستی میں اس کو نماز عید پڑھانے کا حق نہیں رہا، اور اس کے پیچھے دوسرے دن پڑھنے والوں کی نماز نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔