عید کی نماز مسجد میں ہو یا میدان میں
سوال
زید بحیثیت متولی کا یہ قول ہے کہ تراویح اور عیدین کی نمازیں مسجد میں پڑھنے کی ضرورت نہیں، اللہ کی زمین بہت ہے کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں، جبکہ شہر کے دوسرے محلوں کی مسجدوں میں عید کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں، اور عید گاہ وغیرہ کا خاطر خواہ انتظام نہ ہو ایسی صورت میں یہ شخص کہاں تک حق بجانب ہے آگاہ کریں؟
جواب
تراویح کو مسجد ہی میں پڑھنا چاہئے، متولی کو اس سے منع کرنے کا حق نہیں عیدین کی نماز عید گاہ میں پڑھنا سنت ہے، اگر عید گاہ نہ ہو اور باہر میدان میں نماز ادا کرنے کی گنجائش نہ ہو تو پھر نمازی مسجدوں ہی میں نماز عید ادا کریں گے، متولی کو اس سے منع نہیں کرنا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔