الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا عید گاہ بحکم مسجد ہے؟

سوال

از روئے شامی اگر جنازہ گاہ سڑک کے کنارے میدان یا جنگل میں ہو تو وہاں امام اور مقتدیوں کے درمیان کم از کم بیل گاڑی گزر جانے کا فاصلہ مفسد نماز ہوتا ہے۔ از روئے خلاصۃ الفتاوی جنازہ گاہ اور عید گاہ میں اتصال صفوف صحت اقتداء کے لئے شرط نہیں۔ (الف) اس مسئلہ میں بظاہر اختلاف معلوم ہوتا ہے، کیونکہ جنازہ گاہ اور عید گاہ تو عموماً بستی سے باہر ہی ہوتی ہیں، پھر ان میں فاصلہ مفسد نماز کیوں ہے؟ (ب) یا خلاصة الفتاویٰ کا یہ مطلب ہیکہ جنازہ گاہ اور عید گاہ بستی میں ہوں تب اتصال امام وصفوف شرط اقتداء نہیں۔

جواب

دونوں ہی میں تعارض نہیں مسجد، جنازہ گاہ اور عید گاہ بحکم اقتداء بمنزلہ مسجد ہیں۔ سڑک کا یہ حکم نہیں ہے، کذافی الہندیہ۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو