الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ناخن اور بال جمعہ کی نماز سے پہلے بنوائے یا بعد میں

سوال

در مختار کا حوالہ دے کر یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ جمعہ کے دن حجامت بنوانا اور ناخن ترشوانا جمعہ کے بعد أفضل ہے کیا یہ مسئلہ صحیح بیان کیا گیا ہے؟

جواب

جب ناخن زیادہ بڑھے ہوئے ہوں تو جمعہ کے بعد ترشوانا شرح اشباہ ص ۵۶۳ میں افضل لکھا ہے۔ درمختار ص ۱۲۳ میں مطلقا بعد جمعہ حجامت بنوانا ناخن ترشوانا افضل لکھا ہے لیکن بعض روایات میں نماز سے قبل بنوانا حضور ﷺ سے منقول ہے اور طحطاوی میں اسی کو افضل لکھا ہے اور بعد نماز کی افضلیت کو رد کیا ہے اور مشائخ کا معمول بھی یہی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو