شہر سے چار میل دوری پر چرواہے کے لئے جمعہ
سوال
ایک شخص لکھا پڑھا دیندار ہے اور اس کے پاس گھر کی بکریاں ہیں جن کو وہ خود چراتا ہے، بکریاں چرانے کے لئے جنگل میں شہر سے ۴ میل دور جانا پڑتا ہے، یہ شخص نماز روزہ کا پابند ہے، جمعہ کی نماز کے لئے بکریاں تنہا جنگل میں چھوڑ کر قصبہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کو آنا مشکل ہے، چوں کہ وہ شخص تنہا ہے، ایسی صورت میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے کیا وہ شخص نماز جمعہ نہ ادا کرتے ہوئے جنگل میں ظہر کی نماز ہمیشہ ادا کر سکتا ہے اس شخص کی عمر ۴۵ سال ہے۔
جواب
اگر بکریاں چرانے کی وجہ سے شہر سے ۴ میل فاصلہ پر رہے تو اسکے ذمہ جمعہ کے لئے آنا واجب نہیں وہیں ظہر کی نماز ادا کر لیا کرے، کذا فی الفقه ص ۵۱۳.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔