الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا برما کی لڑائی جہاد ہے؟

سوال

۱۹۴۲ء کو برما کی تھکن پارٹی بیرونی ممالک کی وساطت سے جدید اسلحہ جات سے مسلح ہو کر عموماً برما کے مسلمان اور خصوصاً ارکان کے مسلمان کو قتلِ عام کیا تھا جس میں تقریباً ایک لاکھ مسلمان شہید ہوئے۔ اور بہتیرے مسلمانوں کو جلا وطن کر دیا تھا اور اندازاً دس ہزار مسلمانوں کی عورتوں کا اغواء کر لیا تھا۔ (۲) اس کے بعد تھکن پارٹی اور شمالی ارکان کے مسلمانوں کے درمیان فیصلہ کن جنگ ہوئی تھی جس میں چاہنا بھی شریک تھا۔ تا ہم اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی عطا کی۔ (۳)

جواب

جہاد کے احکام وشرائط تفصیل سے کتب فقہ میں مرقوم ہیں جو کہ علماء پر بخوبی روشن ہیں، وہاں کے مقامی علماء جن کی تعداد کم نہیں، ان سب حالات کو دیکھ کر کیا رائے قائم کرتے ہیں، ان سے ہی دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی شخصی مسئلہ ہو تو اس خاص شخص کا اپنے حالات دریافت کر لینا اور اس کا جواب دینا آسان ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو