الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باپ نے قبر پر پختہ فرش بنانے کیلئے اینٹیں طلب کیں انکو دیں یا نہ دیں

سوال

والد صاحب نے اپنی کل جائداد مع دونوں مکانوں کے ہم تینوں لڑکوں کے نام ہبہ کر دیا ہے اور اسی جائداد کے ساتھ میں قریب تین ہزار پکی اینٹیں ہم کو ملی ہیں، اب انہیں اینٹوں میں سے پانچ سو اینٹ اپنی قبر کے اوپر چبوترہ بنانے کے لئے مانگ رہے ہیں، ایسی صورت میں ہم والد صاحب کو اینٹ دیں یا نہ دیں؟

جواب

ابھی اینٹ دیدیں پھر ان کے انتقال کے بعد ان کو قبرستان میں کچی قبر میں دفن کر دیں اور اس دی ہوئی اینٹ کا چبوترہ توڑ کر بطور ترکہ تقسیم کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو