الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تغییر منکر بڑا منصب ہے

سوال

پختہ قبر بنانا جائز ہے، یا نہیں؟ اگر چاروں طرف پختہ ہو اور بیچ میں مٹی ہو تو کیا حکم ہے؟ فتویٰ اور احتیاط دونوں صورتوں میں تحریر فرمائیں۔ میرے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا، با وجود بہت منع کرنے کے انکے لڑکے نے قبر پختہ بنادی، چاروں طرف اینٹ اور درمیان میں مٹی ہے، اب تک ہمارے یہاں کچی ہی قبر کا رواج تھا، لیکن اس سے پختہ کرنے کا عام رواج پڑنے کا خوف ہے، آگے یہ فتنہ کی صورت بن سکتی ہے، اگر اسے میں ڈھادوں تو کوئی لڑائی جھگڑے کی صورت نہیں بنے گی، ایسی حالت میں میں کیا کروں، غیر کی ملک میں تصرف کرنے سے گنہگار تو نہیں ہوگا؟

جواب

با وجود بہت منع کرنے کے بھی جب قبر پختہ بنادی گئی تو آپ خود غور کر لیں کہ اگر اسے آپ ڈھا دیں گے تو جھگڑا ہوگا یا نہیں ” تغییر منکر بڑا منصب ہے، مگر اس کے لئے بڑی اہلیت کی ضرورت ہے اور شرائط بھی سخت ہیں، بسا اوقات ایسی صورت میں بڑا فتنہ پیدا ہو جاتا ہے، جس کو دینی اور دنیوی حیثیت سے برداشت کرنا دشوار ہوتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو