الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پکی قبر کا حکم

سوال

پکی قبر بنانا سنت ہے، یا کچی اگر پکی سنت ہے تو عام مسلمانوں کی قبریں خلاف سنت ہوئیں، اگر کچی سنت ہے تو خلاف سنت کو ثواب قرار دینے والا یعنی پکی قبر بنانے کو ثواب کہتا ہے، اور ہر طرح کی جانی و مالی کوشش کرتا ہے، اس کا کیا حکم ہے، اس کے گھر کا کھانا پینا اور اس کی مدد کرنا کیسا ہے، مع حوالہ کتب جواب تحریر فرما دیں۔

جواب

کچی قبر بنا نا سنت ہے، پکی قبر بنانا خلاف شرع اور گناہ ہے، الطحطاوی ص: ۳۳۵، نا جائز کام میں جانی و مالی کوشش کرنے والا گنہ گار ہے، اس کو سمجھا کر اس سے روکنا چاہئے اگر وہ نہ مانے تو اس کام میں اس کی اعانت نہ کی جائے اگر توقع ہو کہ اس کے گھر کھانا پینا چھوڑنے سے مانے تو اس کی اصلاح ہو جائے گی تو اس سے دریغ نہ کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو