الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بعد دفن سورۂ بقرہ اول و آخر پڑھنا

سوال

جب لوگ کسی مردے کو قبر میں دفن کر کے سورۂ بقرہ کی آیات پڑھتے ہیں تو کیا اس وقت مٹی میں سرہانے اور پائنتی کے پڑھنے والوں کی انگشت شہادت قبر کے اندر دے کر پڑھنا چاہئے اور کیا اس کے پڑھنے کے بعد لوگوں کو فوراً ہی قبرستان سے چلے جانا چاہئے، یا کہ ٹھہرنا چاہئے یا کم از کم رشتہ داروں کو ٹھہرنا چاہئے؟

جواب

سورۂ بقرہ کا اول و آخر پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔ انگشت شہادت کا مٹی میں رکھنا ثابت نہیں، بلکہ معمول مشائخ ہے لہذا دونوں صورتوں میں مضائقہ نہیں میت کو دفن کرنے کے بعد کچھ دیر تک ٹھہرنا اور ذکر تسبیح میں مشغول رہنا۔ اور دعا کرنے میں مضائقہ نہیں بلکہ بہتر ہے، کہ اس سے سوال و جواب میں آسانی ہوتی ہے بعض صحابہ رضی اللہ عنہ نے اس کی وصیت بھی فرمائی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو