قبر پر فاتحہ کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر؟
سوال
قبر پر فاتحہ پڑھنا کھڑے ہو کر چاہئے یا بیٹھ کر یا دونوں طرح درست ہے؟
جواب
کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھے: قال فی الفتح والسنة زيارتها قائمًا والدعاء عنده قائماً. (شامی ص: ۵۴۲، ج:۱) اگر کسی کو زیادہ دیر تک ٹھہرنا ہو یا کھڑے ہونے میں تکان ہو تو بیٹھنا بھی درست ہے، اگر زندگی میں بے تکلفی کے تعلقات تھے تو دونوں طرح ٹھیک ہے: ينبغي ان يدنوا من القبر قائماً اوقاعداً بحسب ما كان يصنع لزواره في حياته ا هـ (طحطاوی ص: ۲۴۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔