الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبرستان میں قرآن شریف پڑھ کر ثواب پہنچانا

سوال

قبرستان میں قرآن شریف لے جا کر خود پڑھنا خواہ دوسرے سے اجرت پر پڑھوانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

قرآن شریف خود پڑھ کر ایصال ثواب کرنا یا دوسرے سے پڑھوا کر ثواب پہنچانا درست اور میت کیلئے نافع ہے لیکن اجرت دے کر پڑھوانا جائز نہیں گناہ ہے، اجرت کا لینا بھی نا جائز، اس سے ثواب نہیں پہنچتا اجرت لینے والا اور دینے والا دونوں گنہگار ہیں جیسا کہ علامہ شامی نے ردالمختار جلد خامس کتاب الاجارۃ میں عینی وغیرہ سے بصراحت نقل کیا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو