الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت کیلئے جلسہ تعزیت

سوال

آج کل یہ طریقہ رائج ہے کہ کسی دینی ادارہ یا کسی مسلم جماعت کا کوئی رکن انتقال کر جاتا ہے تو جب اس ادارہ یا جماعت کا جلسہ ہوتا ہے جس سے اس شخص کا تعلق ہوتا ہے، تو اس کیلئے تعزیت کی تجاویز منظور کی جاتی ہیں، اور اس کیلئے دعائے مغفرت کی جاتی ہے، جب کہ جلسہ تین دن کے بعد ہوتا ہے، اس طریقہ کیلئے شرعاً گنجائش ہے یا نہیں؟

جواب

یہ تعزیت شرعی تعزیت نہیں، بلکہ ادارہ یا جماعت کی طرف سے اظہار تعلق ہے اور اظہار ہمدردی کیلئے ہے، اس سے بھی تقویت پہنچتی ہے اور میت کے اعزہ کیلئے صبر و تسلی بھی فی الجملہ اس سے ہوتی ہے اسلئے شرعاً گنجائش ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو