الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں میت کو دفن کرنا

سوال

(۱) وقف کردہ جگہ میں مسجد ہے، اب اصل مسجد کے احاطہ میں اگر تمام اہل بستی متفق ہو کر کسی شخص کی قبر (روضہ) بنانا چاہتے ہیں، بلکہ ایسا ہوا بھی ہے تو کیا وہ جائز ہے؟ (۲) مسجد میں پہلے چھت بنی ہوئی تھی، بلکہ لکڑی وٹین کا چھپر تھا، تو اب جبکہ مسجد کی چھت بنائی نہیں تو ان اسباب مسجد کو (لکڑی وٹین) وغیرہ کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ ان چیزوں کو جو مسجد سے مس کئے ہوئے تھے، اپنی عمارت وغیرہ میں لگا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

(۱) جو جگہ مسجد کیلئے وقف ہے وہاں میت کو دفن نہ کیا جائے، اس کی اجازت نہیں ہے۔ (۲) جب مسجد کی چھت بنائی گئی اور ٹین وغیرہ پہلا سامان مسجد میں کارآمد نہیں رہا تو اس کو فروخت کر کے قیمت مسجد میں لگا دی جائے، اور خریدنے والے کو اپنے مکان وغیرہ میں اس سامان کو لگانے اور استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو