پرانی قبر پر مٹی ڈالنا
سوال
جو قبر بالکل منہدم ہو گئی ہو دوبارہ اس کو مثل نئی کے بنادینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
قبر کی اہانت شرعاً ممنوع ہے، اسلئے اسپر بیٹھنا، چلنا، نجاست ڈالنا یہ سب چیزیں ناجائز ہیں۔ جو قبر منہدم ہو گئی تو اس نیت سے کہ اہانت سے محفوظ رہے اس پر مٹی ڈالنا درست ہے: المختار ان التطيين غير مكروه وكان عصام بن يوسف يطوف حول المدينة ويعمر القبور الخربة الخ. (مجمع الانهر ج ۱، ص : ۱۸۷)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔